اہم خبریں

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ برائے تجارت میں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے ٹی ڈی اے پی کو بورڈ کی تشکیل کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا،خورشید احمد جونیجو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی۔اجلاس میں چیئرمین ٹی ڈی اے پی کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین ٹی ڈی اے پی کیوں نہیں آئے آئندہ نہ آئے تو نوٹس جاری کریں گے۔چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری کامرس کو آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی۔اسپیشل سیکریٹری وزارت تجارت مجتبیٰ میمن نے کہاکہ۔ٹی ڈیپ کا بورڈ فلحال فعال نہیں ہے ،بورڈ سابق وزیر تجارت رزاق دادو کے دور سے خالی ہے ،آئندہ دو ہفتے میں نیا بورڈ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا جائے گا ، ممبرکمیٹی رانا ارادت شریف خان بورڈ کو جلد قائم کیا جائے اس طرح اداروں کو نہ چلایا جائے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت تجارت کو بورڈ لگانے کیلئے ایک ماہ دیتے ہیں۔حکام وزارت تجارت نے کہاکہ پاکستان میں صرف 16 ہزار برآمد کنندہ ہیں ،اب کورس ترتیب دیا ہے اور لوگوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،اس سال سے قازقستان کو 20 ہزار ٹن آلو برآمد کیا جائے گا ،روس پہلے سے ہی پاکستان سے آلو خرید رہا ہے ،روس پاکستانی آلو سے اعلی معیار کی وڈکا شراب بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں