اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بڑا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیاآئندہ سماعت تک ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد عہدے پر کام جاری رکھیں گے، عدا لت نے فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شکیل ارشد کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھےڈائریکٹر شکیل ارشد اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔















