لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان سابق وفاقی وزیرورہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو انسداد دہشتگردی عدالت کا 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اسد عمر، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضماتنوں پر سماعت ،سماعت کے دوران عدالت کے جج نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا ۔دوران سماعتاسد عمر اور عمران خان کی دونوں بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان عدالت میں پیش ،عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ، ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے ۔ 2، 2 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں۔ ملزمان تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور دونوں بہنوں پر کیا الزامات ہیں، وہ ہمیں بتائیں ۔ ہمیں پتا ہے انہوں نے سب ملزمان کو قصور وار لکھا ہوا ہے۔ شامل تفتیش ہوکر بھی انہوں نے وہی کرنا ہے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت پر سماعت کے بعد اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔