اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ بار کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی ،حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ،میاں عبدالقدوس حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوارجبکہ شہزاد شوکت عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہیں ،3ہزار 775سے زائدوکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر میں 12پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔















