اہم خبریں

معاشی وسائل صوبوں کا حق،این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ ،سو فیصد بڑھادیا،وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، صوبوں کے لیے معاشی وسائل ان کا حق ہے، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھا دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ کے حوالے سے جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام معززممبران قابل احترام ہیں، ایوان میں چاروں صوبوں سے ممبران منتخب ہوکر آئے ہیں، سب کی سیاست،وژن اورخیالات اپنے اپنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو یہ ہم ہیں اور یہ معزز ایوان ہے، پاکستان کیلئے جو بھی قربانی دی جائے وہ کم ہے، صوبوں کیلئےمعاشی وسائل ان کاحق ہے، بلوچستان پاکستان کابہت خوبصورت صوبہ ہے، بلوچستان میں غیوراوردلیرعوام بستے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 100فیصد بڑھایا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا

متعلقہ خبریں