اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4ہزار 7سوروپے فی من سے بڑھ گئی، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ،بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا 2ہزار 700روپے سے بڑھ کر2ہزار 900روپے کا ہو گیا،دس کلوگرام کا تھیلا ایک ہزار 320روپے میں فروخت،محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے سرکاری گندم کے اجرا کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہوسکا،فائدہ ذخیرہ اندوز اٹھانا شروع ہو گئے ہیں۔















