Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خیبرپختونخوامیں آٹا بحران، پشاور ہائیکورٹ نے بڑا اقدام اٹھالیا

پشاور(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا،عوام آٹے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ،پشاور ہائی کورٹ نے آٹے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوکل طلب کرلیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔