اہم خبریں

مالی بحران شدید، پی آئی اے کی نیشنل ، انٹرنیشنل 30 سے زائد پروازیں منسوخ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، مالی بحران کے باعث ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کی ساکھ شدید متاثر، اندرونی اور بیرونی 30 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں ۔ کراچی سے اسلام آباد 4 دو طرفہ، کراچی سے تربت دو ۔ لاہور کی 3 پروازیں منسوخ ،کراچی سے سکھر اور کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ 4 ، دمام سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ ، لاہور سے کوئٹہ دو، اسلام آباد سے دبئی دو اور وفاقی دارالحکومت سے ابوظہبی کیلئے دو پروازیں منسوخ کردیں،اسلام آباد سے گلگت کیلئے دو طرفہ 4، اسلام آباد، کوئٹہ اور سکردو بھی کی 4 پروازیں منسوخ ، اسلام آباد سے گلگت اور سکھر کیلئے آنے جانے کی 4 اور دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ملتان سے ریاض کی پی کے 2 ، دبئی کی ایک پرواز منسوخ ، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ ، سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے دو طرفہ دونوں پروازیں ، پشاور سے ریاض اور شارجہ کیلئے دو طرفہ 4 پروازیں جبکہدبئی اور ابوظہبی سے پشاور کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دیں۔

متعلقہ خبریں