کراچی (نیوز ڈیسک) روس سے گندم کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے ،حکومتی سطح پر مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے ، حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانیوالی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے ، یہ تمام گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔















