اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز ایف آئی اے انسدادسائبر کرائم شعبہ میں درج مقدمہ نمبر159/22کی سماعت کے دوران بابر اعوان ایڈووکیٹ کے جونیئر سہیل خان عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ مذکورہ مقدمہ میں طلبی کو نوٹس نہیں ملا جس کی وجہ سے اعظم سواتی عدالت پیش نہیں ہوئے،جس پر عدالت نے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت31جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ متازعہ ٹویٹ سے متعلق دوسرا مقدمہ نمبر185/22بھی درج ہے جس کی سماعت بھی31 جنوری کیلئے مقرر ہے۔















