راولپنڈی (نیوزڈیسک) ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔ ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹویٹر پر میرا ساتھ دے۔ میں نے کبھی بھی اپنے ٹویٹر کی اپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سےسرزد ہوئی ہے اُن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں ۔ کل سے میں اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللّٰہ ہمیں ماؤں بہنوں بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا