اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میں نے چلہ میں قرآن پاک کی بہت تلاوت کی ،میں 40 دن کیلئے چلے پر گیا تھا،سب سے چھوٹی پارٹی میری ہےایک سیٹ کی،میں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھاکہ فوج سے بنانی چاہیے،شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جو لوگ مذکرات کررہےتھیں،انہوں نے اپنی پارٹی بنائی ،کسی بھی سیاستدان کو فوجی کا نام نہیں لینا چاہیے،9 مئی میں غیر سیاسی لوگوں نے بھی اہم کردار ادا کیاہے،میں اپنا چلہ کاٹ آیا ہوں ،ہمیں اداروں کیساتھ مل کر کام کرنا چاہیے،ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بنتی تھی ،لڑائی میں ہمیشہ ادارے جیت جاتے ہیں ،سیاستدان نہیں ،میں نے 9 مئی کی مذمت 10 مئی کو کی تھی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ۔