اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو روک روک کر تھک گئے اردگرد کے لوگ آپ کو نااہل کرواکے چھوڑیں گے، عمران خان کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے۔ کسی کو قانون سے بالا کر دیا جائے تو انجام بہت برا ہوتا ہے اور یہی ہونے جا رہا ہے، جب آدمی کرسی پر ہو تو دل گردہ دکھا کر اس کا نام لیا جائے۔پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اس بار بھی فوج ہی پیسہ لاکر دے رہی ہے، آٹا کھانے کو نہیں لیکن جہازوں کیلئے ایندھن ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ سمجھداری کی سیاست ہوئی تو اکتوبر میں الیکشن ہو جائیں گے، لاہور میں تین ہزار ارب کی چوری ہو رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اس بار بھی فوج ہی پیسہ لاکر دے رہی ہے، آٹا کھانے کو نہیں لیکن جہازوں کیلئے ایندھن ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کو قانون سے بالا کر دیا جائے تو انجام بہت برا ہوتا ہے اور یہی ہونے جا رہا ہے، جب آدمی کرسی پر ہو تو دل گردہ دکھا کر اس کا نام لیا جائے۔















