لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی قیادت کو پنجاب کا محاذ سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسد عمر اور حماد اظہر سمیت دیگر کو پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے ہدایت دی کہ قومی اسمبلی سے قبل پنجاب اسمبلی پر توجہ مرکوز کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام کرنا ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی تحلیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔















