اہم خبریں

نواز شریف کو من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل کیا گیا،اب انصاف کا غلبہ ہوگا،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ لکھا نواز شریف کو مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا،نواز شریف کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، کسی بھی منصفانہ سماعت سے نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ایک بنیادی حق ہے،اسلام آباد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید کرتے ہیں انصاف کا غلبہ ہوگا، انشاء اللہ۔

متعلقہ خبریں