لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ وزیراعلی پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟پیپلز پارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں ہمیشہ ذمے داری ملی۔ ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے، ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط کیا، آج پھر ہمارے اداروں میں مافیاز موجود ہیں۔ انسان آتے اور جاتے ہیں تاریخ بتاتی ہے کہ کون کتنا بڑا شخص تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین! ہم تمہارے خلاف نہیں تمہارے نظریے کے خلاف ہیں، ہم لوٹے بنانے والے نہیں، نہ ہی جماعت توڑنے والے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انسان آتے اور جاتے ہیں تاریخ بتاتی ہے کہ کون کتنا بڑا شخص تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں، ہمیں ذمہ داریاں ملتی ہے، پی پی کی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے آتی ہے۔پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ وزیراعلی پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تاجر کو سپورٹ کریں گے جو پاکستان کےلیے بہتر ہوگا، کرپٹ تاجروں کا ساتھ نہیں دیں گے، جو پاکستان اور عوام کو لوٹ رہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے، ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط کیا، آج پھر ہمارے اداروں میں مافیاز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج یہ عالم ہے کہ نوجوان پریشان ہے، نوکریاں نہیں ہیں، ہم کسی کےخلاف نہیں مگر ناجائز کام کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی تعلیم، صحت کے نظام کو مفت کرکے دکھائے گی۔انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب 3 ماہ سے گھر میں بیٹھے ہیں، کون سی گولی لگ گئی ہے؟پی ٹی آئی چیئرمین! ہم تمہارے خلاف نہیں تمہارے نظریے کے خلاف ہیں، ہم لوٹے بنانے والے نہیں، نہ ہی جماعت توڑنے والے ہیں۔ان کا سوال تھا کہ چار سال حکومت میں رہے ہو مگر کیا کیا؟ عمران خان عوام پوچھ رہی ہیں کہ تم نے کتنےگھر دیے؟















