Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیرِ اعظم سے اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر کی جینیوا میں ملاقات

جنیوا(نیوز ڈیسک ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر کی جینیوا میں ملاقات ہو ئی، ملاقات میں ویرِ اعظم نے محمد الجاسر کا کانفرنس میں شرکت پر خیرمقدم کیا، وزیرِ اعظم نے صدر اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کو پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی اور حکومت کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،صدر اسلامی ڈویلپمنٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کے ساتھ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کیلئے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے،اسلامی ڈویپلمنٹ بنک مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی اپنے تمام تر وسائل برو¿ئے کار لا کر مدد کرتا رہے گا،وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر محمد الجاسر کا سیلاب زدگان کی مدد اور پاکستان کے ساتھ تعاون پر بھرپور شکریہ ادا کیا اور انہیں حکومت کے پاکستان میں درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرکے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع برو¿ئے کار لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے محمد الجاسر کو حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ کے سولر منصوبے کے بارے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس سے حکومت نہ صرف کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کر سکے گی بلکہ درآمدی ایندھن کا بِل بھی خاطر خواہ کم ہوگا۔