کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر ایندھن سپلائی بند کی، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔