عوام کیلئے بری خبر،ایل جی پی مافیا بھی سرگرم، میں ہوشربا اضافے کا امکان

لاہور:(نیوزڈیسک)ملک میں ایل پی جی مافیا بھی سرگرم ہوگیا، فی کلو پر 50 روپے بڑھا دیئے، بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، مارکیٹ میں ایل پی جی 250 سے 255 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور سردی کی آڑ میں ایل پی جی مافیا سرگرم ہے۔ اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی تھی، گھریلو سلینڈر کی قیمت 2411.43 روپے اور کمرشل سلینڈر 9278 روپے مقرر تھی۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اس وقت گھریلو سلینڈ 3000 روپے اور کمرشل سلینڈر 11350 روپے تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔