لندن(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کے استقبال کاقائل ہوں نہ انتخابات کا، میرے اور نواز شریف کےتعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ۔ نوازشریف سے ملاقات کے بعد لند ن میں شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو عدالتی معاملات درست کرنے ہونگے، ن لیگ کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوں، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں ،ملک میں نئی پارٹی کی ضرورت بھی ہے اور گنجائش بھی موجود ہے ۔















