لاہور(نیوزڈیسک) جنوبی وزیر ستان کے علاقہ کوٹکئی سے ایک ایسا سانپ ملا ہے جس سے متعلق ماہرین کا ٰخیال ہے کہ اس طرح کا سانپ پاکستان میں پہلےنہیں دیکھا گیا۔جنگلی حیات سے متعلق آگاہی مشن اور پاکستانی سانپ نامی سوشل میڈیا پیج پر اس منفرد سانپ کی تصاویر شیئر کرکے اس کی پہچان پوچھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسی طرح کا ایک سانپ چند ہفتے قبل بلوچستان میں بھی دیکھا گیا تھا لیکن پاکستان میں پائے جانیوالے سانپوں کی فہرست میں ابھی تک یہ سانپ شامل نہیں ہے۔















