کراچی ( اے بی این نیوز )سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ آج سے ایم کیو ایم اپنے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے سال 2023 اس بات کا آعادہ ہے کہ پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل ہے پاکستان بچائے گی ،جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملک بنانے والوں کی اولادوں کو ہلکا نا لوآج کے جلسے نے طے کر دیا کہ ایم کیو ایم یہاں گراونڈ پر موجود ہےیہ ایک سیاسی قوت ہے جسے دبایا تو گیا لیکن ختم نا کیا جاسکتاآج ہم سب کے لئے مبارکباد کا دن ہےجنوری سے اب تک اتحاد کا جو سفر شروع ہوا آج کا جلسہ اسکی کامیابی کی دلیل ہے جب تقسیم ختم ہوئی تو ایک کے بعد ایک خوشخبری دروازے پر دستک دینے لگی جو ہمارے غضب شدہ حقوق تھے انکی بازیابی کا آغاز ہو چکاکراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کو بازیاب ایم کیو ایم نے کروایاقومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 03 نشستوں کا اضافہ ہواسندھ کے وڈیرے جاگیردار ایک عرصے سے آپ کے حقوق پر قابض تھے۔















