اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن میں ایک ماہ کے دوران700 کے قریب بڑے اور متحرک منشیات فروش گرفتار کئے گئے،ایک بیان میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروشوں سے 600 کلو (15من) سے زائد چرس، 05 کلو سے زائد ہیروئن اور آئس ،1400 لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی،انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا اقدام بھی اٹھایا گیاہے،راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے جہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان کا علاج معالجہ جاری ہے، 300 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو علاج کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے، اس ضمن میں نجی ری ہیب اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے، منشیات کے عادی افراد کو اس مرض سے نجات دلا کر معاشرے کا کار آمد حصہ بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے،شہری منشیات کے خلاف اس جنگ میں راولپنڈی پولیس کا ساتھ دیں، شہریوں کی نشاندہی پر بھی منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، شہریوں کی آگاہی کے لئے منشیات کے خلاف مختلف علاقوں میں واک اور سیمینارز بھی کروائے گئے ہیں،

متعلقہ خبریں