کوٹلی ستیاں(نیوزڈیسک)کوٹلی ستیاں میں مسافر وین کھائی میں جاگری،جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ مسافر وین راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جا رہی تھی،پولیس نے بتایاکہ مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔















