مستونگ دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 60ہوگئی،متعدد کی حالت تشویشناک

مستونگ(نیوزڈیسک) مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60ہوگئی،متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان میں سوگ کاآج تیسرا دن،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ،خودکش حملے کی تحقیقات جاری ، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ ، دھماکے مقام کے اطراف کی جیوفینیسنگ ، حملہ آوروں کیخلا ف مقدمہ درج ، قتل،اقدام قتل،دہشت گردی اور دیگر دفعا ت شا مل کی گئی ہیں۔