اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔سونیا بی بی کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ہفتہ کوسیشن جج اعظم خان نے ملزم شہزاد کو 25 سال قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں 30 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔















