لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لندن میں ہونے والی بیٹھکوں میں پارٹی کا الیکشن بیانیہ طے کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔ نواز شریف کو وطن واپسی، آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے، لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ان اجلاسوں میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ ہوا ہے،انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔اجلاسوں میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔















