Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نواز شریف کی وطن واپسی،کل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہوگئی اور لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔واضح رہے کہ حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔