لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے غیر معیاری انجیکشن استعمال ہو رہے تھے۔ بینائی متاثر ہونے کے معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، اسپتالوں کے عملے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جعلی انجیکشن کے استعمال پر جاری تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔















