اہم خبریں

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت صرف مسلم لیگ (ن)کے قائدمیاں محمد نواز شریف ہیں۔بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کُن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے، وہ چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم بن کر ملک و قوم کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔ہفتہ کو تنظیمی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ قوم کی اُمید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں، وہ ہر وعدے کی تکمیل بھی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی روشن تقدیر، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں، وہ قوم کو متحد کریں گے اور قوم کو ترقی کا وژن دیں گے۔

متعلقہ خبریں