اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا ٹیلی فونک رابطہ ، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت، معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہادہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جا ئے گا،، وزیراعظم نے برطانوی حکومت کیجانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔















