اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس گوشوارے جمع کران کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔ایف بی آرنے بتایاکہ ٹیکس دہندہ کے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دیے جاسکتے ہیں۔















