اہم خبریں

بدین کی گدھا منڈی میں خاص نسل کے گدھوں کی قیمت 5 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

بدین (اے بی این نیوز) سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں قائم منفرد گدھا منڈی میں خاص نسل کے گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہیں، جہاں بہترین نسل کا ایک گدھا 5 لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

منڈی میں مختلف نسلوں کے گدھے فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں، جن کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو کر 80 ہزار اور خاص نسل کے گدھوں کی 5 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

مقامی بیوپاریوں کے مطابق گدھوں کی قیمت کا تعین ان کی طاقت، رفتار، صحت اور کام کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، نہ کہ صرف شکل و صورت کی بنیاد پر۔

منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لوگ بہترین نسل اور زیادہ محنت کرنے والے گدھوں کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ منفرد نوعیت کی یہ منڈی اب ٹنڈو غلام علی کی ایک نمایاں پہچان بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کوہلو،بارکھان اور کنی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں