کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کی نگراں حکومت نے بی این پی کے رہنماؤں کے وڈھ میں گرینڈ آپریشن سے متعلق الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اتوار کو حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وڈھ میں تناؤ کی صورتِ حال کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں، اختر مینگل سے الگ الگ مواقع پر اس معاملے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق اختر مینگل اس بات کی تحقیقات کریں، ان کی ہدایت پر ان کے نمائندوں نے عمل کیوں نہیں کیا؟ کسی بھی قسم کے اختلافات کے باوجود حکومت اختر مینگل کا بہت احترام کرتی ہے۔