اہم خبریں

نیب کا کرپشن کیخلاف کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) نیب کا کرپشن کیخلاف کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ،،نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے۔۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں