کراچی( اے بی این نیوز )گلبرگ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی جعلی انجن آئل کے کارخانے پر چھاپہ ملزمان لاکھوں مالیت کے جعلی آئل اور مشینیں برآمد،گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی آئل بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا،کارخانہ رہائشی مکان اندرون موسیٰ کالونی میں قائم تھا اور خفیہ طور پر چلایا جارہا تھا،پولیس نے موقع سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جنکی شناخت محمد شہباز ولد مہران دتہ اور وقاص ظفر ولد ظفر اقبال کے ناموں سے ہوئی،گلبرگ پولیس نے کارخانے پر چھاپے کے بعد بھاری مقدار میں جعلی آئل، پیکنگ اسٹیکر، ڈائی، پلاسٹک بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا،ملزمان جعلی آئل کو مختلف برانڈ کی جعلی پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے،ملزمان نے بتایا کہ وہ اسٹیکر اور بوتلیں بھی خود ہی تیار کرتے تھے















