پشاور( اے بی این نیوز ) پاکستان، افغانستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں، جے یوآئی کمیشن کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ، ملک کو منصوبے کے تحت معاشی، اقتصادی بدحالی کی طرف لے جایاگیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے معاہدے کیے،سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کاجوابدہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بنایا، قوم آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیے کی سزابھگت رہی ہے، پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرکے سیکولر ازم کی طرف لیجانے کی کوشش کی گئی ،عمران خان نےملک کو کنگال کر کے بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو معاشی اور اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیل دیا۔آج قومی بجٹ قیمتوں کا اتار چڑھاؤ تیل کی قیمتوں کا اعلان عمران خان کی طرف سے کئے گئے معاہدات کی رو ائی ایم ایف کرتی ہے،قوم آج سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا بھگت رہی ہے،ملک میں امن و امان کی صورتحال باجوڑ سانحہ مولانا حمد اللہ اور جمعیت کے دیگر رہنماؤں پر حملے سوالیہ نشان ہیں۔















