اہم خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

راولپنڈی، مظفرآباد(نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ٹرانسپورٹرز نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیا ٹرانسپورٹ اڈے فیض آباد سے مختلف شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس کے کرایے بھی بڑھ گئے نئے کرائے کے مطابق فیض آباد سے لاہور1700 روپے ملتان 2600 روپے کرایہ مقرر فیض آباد راولپنڈی سے کراچی 6300،فیصل آباد 1800 اور پشاور 800 روپے مقرر کردیئے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر لیا۔ مظفرآباد سے کراچی کا کرایہ 5500سے بڑھا کر 6000 روپے کر دیا مظفرآباد سے لاہور کا کرایہ 2200 سو سے بڑھا کر کر 2500 سو روپے مظفرآباد سے اسلام کا کرایہ فی سواری 800سے بڑھا کر 1000روپے کر دیا گیا مظفرآباد سے وادی نیلم کا کرایہ 1000روپے بڑھا کر 1200روپے کر دیا اندرون شہر چلنی والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20سے 30روپے تک کا اضافہ کر دیا گیاٹرانسپورٹ اتھارٹی کسی بھی قسم کے نئے کرایہ ناموں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کر سکی۔

متعلقہ خبریں