اسلام آباد(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئی پی پیز معاہدے کو جاننے کیلئے سپریم کورٹ جانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 کھرب سے زیادہ کے قرضے سیاسی رہنماؤں، کاروباری افراد نے معاف کروائے، سب کچھ کرپٹ اشرافیہ کھا رہا ہےاب یہ منظور نہیں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں توانائی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم نے بجلی بل کے مسئلے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا، ایوانوں میں نہ کوئی سننے والا ہے نہ کوئی سنجیدہ ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئلہ موجود ہے تو باہر سے کیوں آتا ہے؟ صرف سیاسی فائدے کے لیے کچھ معاشی معاہدے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 220 ارب سے زیادہ کی بجلی مفت خور استعمال کرتے ہیں۔















