اہم خبریں

42 لاکھ سے زائد پاکستانی محنت کش روزگار کے سلسلے میں خلیجی ممالک میں مقیم ہیں، رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )42 لاکھ سے زائد پاکستانی محنت کش روزگار کے سلسلے میں خلیجی ممالک میں مقیم، سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیںوی اودستاویز کے مطابق خلیجی ممالک میں 42 لاکھ 96 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، سعودی عرب میں تقریباً 20 لاکھ پاکستانی کام کر رہے پیں،متحدہ عرب امارات میں 17لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ قطر میں تقریباً ایک لاکھ 75ہزار پاکستانی محنت کش روز گار کے سلسلے میں مقیم ہیں،دستاویز کے مطابق عمان میں تقریباً دو لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، کویت میں تقریباً 68 ہزار پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ بحرین میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی محنت کش کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں