اہم خبریں

پشاور میں آٹا بحران جاری،روٹی 30 روپے میں فروخت ہونے لگی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں فی کلو آٹا 165 روپے تک پہنچ گیا جس کے بعد روٹی تیس روپے کی فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں آٹے کے نرخ بے قابو ہوگئے فی کلو آٹا 145 روپے سے بڑھ کر 165 روپے فی کلو ہوگیا جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 3500 روپے کا ہوگیا۔80 کلو آٹے کی بوری 12 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 700 روپے کی ہوگئی۔ گندم اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی جس کے بعد پشاور میں روٹی 30 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں