اسلام آباد(نیوزڈیس) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے 200یونٹس پر ریلیف کے حوالے سے فیصلہ جلد کریں گے۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میںانہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، آپ لوگ مجھے غیرقانونی کام کی طرف راغب نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ کنٹرول کمیٹیاں بحال کردی گئی ہیں، ہم کسی خوف کے بغیر کام کررہے ہیں۔















