اہم خبریں

جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے،بلاول بھٹو

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلدازجلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ سامنے آئیگی تو اپنی انتخابی حکمت عملی ترتیب دینگے، منتخب نمائندے کو اسلام آباد اور صوبوں میں بٹھائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔جمعہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہکسی کو غلط فہمی نہ ہوپیپلزپارٹی خود کوایک صوبے تک محدود سمجھتی ہے،پنجاب وہ صوبہ ہے جہاں سے پیپلزپارٹی نے جنم لیا،جنرل پاشا اورافتخار چوہدری نے 2013میں سازش کے تحت پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا،انہوں نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے ہی انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ بجلی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہونی چاہئے، ہم خود سولر اور گرین انرجی لائیں گے۔بجلی وہاں سے چوری ہورہی ہے جہاں پر بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں