عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے، راجہ ریاض

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا۔راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متلعق تجاویز دیں، میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔راجہ ریاض نے مزید کہا کہ عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے، الیکشن کمیشن نےصاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوںنے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑوں گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔