اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 25 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جاچکے ہیں۔ زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کی معاونت کرنا جرم ہے۔















