اہم خبریں

پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، شازیہ مری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر صورت انتخابات چاہیئں چاہیے اُس کا اعلان کوئی بھی کرے،جمعرات کو لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ سی ای سی کی میٹنگ کل تک جاری رہے گی اور پھر اُس کے بعد اعلامیہ جاری کریں گے، آج کی بیٹھک گزشتہ میٹنگ کا تسلسل تھی جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور مہنگائی پر بات کی گئی۔

متعلقہ خبریں