لاہور( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حافظ حمد اللہ پر دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) ورکرز کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سے ہر شخص پریشان ہے، حکومت دھماکے کے ذمہ داران کا تعین کرے اور انھیں سخت سزا دے۔















