اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔جمعرا ت کو جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔















