اہم خبریں

مارکیٹ میں الرجی کی ملاوٹ شدہ، مس برانڈڈادوایات فروخت کا انکشاف ،الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الرجی کی ملاوٹ شدہ، مس برانڈڈ دوا کے مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ۔ڈریپ نے الرجی کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ڈریپ سے پلائیول 25 ایم جی انجکشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری ۔پلائیول انجکشن ری کال الرٹ کا اجراء ،شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے کیا گیا ہے۔پلائیول انجکشن کے بیچ 847 کو غیر معیاری قرار دیا ہے، ڈریپ الرٹ،ملاوٹ شدہ پلائیول انجکشن میں غیر متعلقہ زرات پائے گئے ہیں،پلائیول انجکشن پلائیوا فارما لسبیلہ بلوچستان کی تیارکردہ ہے،پلائیول کے سیمپل کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ میں معائنہ کیا گیا، لیب نے پلائیول کے بیچ کو ملاوٹ شدہ، مس برانڈڈ قرار دیا ہے،پلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،فارما کمپنی پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے، ڈریپ کی کمپنی کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں،ڈاکٹرز مریضوں کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،ملاوٹ شدہ انجکشن کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، ملاوٹ شدہ انجکشن قوت مدافعت میں کمی کی وجہ بن سکتا ہے،ملاوٹ شدہ انجکشن قوت مدافعت میں کمی کی وجہ بن سکتا ہے،مس برانڈڈ دوا کے استعمال میں مریض کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں،غلط لیبل سے دوا کی مقررہ مقدار لینے میں مشکل ہو سکتی ہیں،دوا کی مقررہ سے زائد یا کم مقدار علاج پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں