اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی آئی اےکے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس پر یونین کی جانب سے 26 روز بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے ۔پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ۔تنخواہ میں اضافے کی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیے گئے ۔